: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرنول30؍ ستمبر(اعتمادنیوز)کنوینررائلسیمااردوایجوکیشنل کمیٹی بی
شمس الدین کے بموجب زبیدہ کالج آف ایجوکیشن کرناٹک میں اردومیڈیم مسلم
طالبات کے لئے مفت داخلے لئے جارہے ہیں۔رائلسیمااردوایجوکیشنل کمیٹی کی
جانب سے رائلسیماپکارکمیٹی کے دفترمیں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔اس
موقعہ پربی شمس الدین نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں زبیدہ ایجوکیشن سوسائٹی کے
زیراہتمام چلائی جانے والی ڈائٹDIETکالج میںآندھراپردیش کے اردومیڈیم مسلم
طالبات کومفت اور لڑکوں
کو17ہزارروپئے میں داخلے دئے جارہے ہیں، انہوں نے
کہاکہ اس کے لئے انٹرمیڈیٹ50%نشانات سے کامیاب ہوناضروری ہے،بی شمس الدین
نے خواہشمنداردومیڈیم مسلم طلباء وطالبات سے درخواست کی ہے کہ اس سنہرے
موقعہ سے استفادہ کرتے ہوئے روزگارسے مربوط ہوجائیں۔دیگرتفصیلات کے لئے
موبائل نمبرات09845313336/9441761206پرربط پیداکیاجاسکتاہے ۔ اس موقعہ
پرمعتمدرائلسیماپکارکمیٹی کرنول جناب محمدیونس،رکن پندرہ نکاتی پروگرام
جناب روشن علی،زوالجی لکچرارجناب صلاح الدین،عبدالغنی وغیرہ موجودتھے۔